سراج الحق سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات و دیگر امور پر تبادلہ خیال

22 Sep, 2023 | 07:32 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک:  امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے منصورہ میں ملاقات کی. 

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ایران کے لاہور میں قونصل جنرل مہران موحد فر، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف اور معاون خصوصی امیر جماعت اسلامی حافظ اسرار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

امیر جماعت نے کہا کہ پاک ایران تعلقات باہمی محبت،اخوت اور بھائی چارے کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ دونوں پڑوسی اسلامی ممالک عوام کی خوشحالی اور خطے میں امن کے لیے کوششیں تیز کریں۔پاکستان اور ایران کو مل کر دنیا میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

سراج الحق نے ایران اور سعودی عرب میں تعلقات کی بحالی کو خوش آئند قرار اور اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ امت متحد ہو کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ہے۔انہوں نے ایران کے مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف کی بھی تحسین کی۔سراج الحق نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے دونوں ممالک مل کر عالمی سطح پر جاندار کردار ادا کریں۔ او آئی سی سی کے پلیٹ فارم کو امت کی ترجمانی کے لیے بھر پور طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی سفیر نے اتحاد امت کے لیے امیرجماعت اسلامی کے کردار کی تحسین کی، انہوں نے کہاپاک ایران تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔ایرانی سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرتی رہیں گی۔

مزیدخبریں