ویب ڈیسک: پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کے باعث تیل کی پیداواری لاگت میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 9.17 جبکہ پٹرول کی قیمت میں 11.98 روپے کی کمی کا امکان ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 5.58 روپے کمی ہو سکتی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ حکومت 30 ستمبر کو کرے گی۔
یاد رہے اس وقت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں ۔