حسن علی: پی ٹی آئی کی رہنما منزہ حسن نےاستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔
سابق رکن قومی اسمبلی منزہ حسن کی پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین سےملاقات ہوئی،منزہ حسن نےملاقات کےدوران پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔
منزہ حسن کا کہنا تھاکہ ایک محب وطن پاکستانی کی طرح مجھے اپنی فوج پر فخر ہے، کوئی ایسی چیز جس سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچے افسوسناک ہے۔ ایک پاکستانی کی حیثیت سے ریاست کی بقاء ہمارا فرض ہے، میں خود کو تحریک انصاف سے الگ کرنے کا اعلان کرتی ہوں۔