شہر میں راہزنی کرنیوالے بے لگام، رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں38877 وارداتیں رپورٹ

22 Sep, 2023 | 05:34 PM

اسرار خان : شہر لاہور میں راہزنی کی وارداتیں کرنے والے بے لگام ہوگئے، رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 38 ہزار 877 وارداتیں کر ڈالیں۔ 

تفصیلات کے مطابق راہزنی کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 9202 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا، جبکہ کینٹ ڈویژن راہزنی کی 8944 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ راہزنی کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 7304 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ 

سٹی ڈویژن میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 5860 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں راہزنی کے 4663 مقدمات درج کئے گئے۔ اس کے علاوہ سول لائنز ڈویژن میں 8 ماہ کے دوران 2904 راہزنی کی وارداتیں ہوئیں۔ 

مزیدخبریں