سعود بٹ : نیسپاک کی سعودی عرب میں اہم کامیابی, نیوم سٹی میں انرجی سیکٹر کا منصوبہ حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیسپاک نے سعودی عرب میں تعمیر ہونے والے مستقبل کے شہر نیوم کے لیے انرجی سیکٹر کا پروجیکٹ حاصل کیا۔نیسپاک ایسا کنٹریکٹ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی فرم بن گئی ہے۔ قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹرزرغام اسحاق خان نے کہا کہ نیسپاک اس منصوبے کے تحت ہائی وولٹیج، اضافی ہائی وولٹیج اوار ہائی وولٹیج ڈبل سرکٹ منصوبوں کے لیے کام کرے گی۔ یہ منصوبے سعودی الیکٹرک کمپنی نے تفویض کیے ہیں جو کہ نیوم سٹی میں بیں۔منصوبے نیوم ماونٹین اور اس کے دیگر مقامات پر تعمیر کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کا بجٹ 46.5 ملین سعودی ریال ہے، جو کہ 3.794 بلین پاکستانی روپے کے برابر ہے۔ یہ منصوبے تین سالوں میں مکمل کیے جائیں گے۔
نیسپاک کی سعودی عرب میں اہم کامیابی
22 Sep, 2023 | 05:33 PM