سٹی 42: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر مسلسل 13 کاروباری روز میں سستا ہوا ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 2 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 292 روپے سے بھی نیچے آگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 292.78 روپے سے گر 291.76 روپے پر بند ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 15 روپے 34 پیسے سستا ہوچکا ہے۔انٹربینک میں روپے کی قدر میں 5 فیصد بہتری کے بعد ڈالر 292 روپے سے نیچے آگیا۔ ڈالر 1534 روپے سستا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض کے بوجھ میں 1900 ارب روپے کمی ہوگئی ۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی ۔ ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔ .
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید سستا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 296 روپے سے کم ہوکر 293.50 روپے تک گرگیا ۔کریک ڈاون کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 330 روپے سے اب تک 36.50 روپے سستا ہوچکا ہے ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے کمی سے 315 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاونڈ4 روپے سستاہوکر 371 روپے تک گرگیا ، امارتی درہم 82.80 روپے پر برقرار اور
سعودی ریال 30 پیسے کمی سے 78.70 روپے کا ہوگیا ۔