شادی کا جھانسہ دیکر فلپائنی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزم کا چالان عدالت  میں پیش   

22 Sep, 2023 | 04:07 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) فلپائن کی خاتون میری جین آرا کو شادی کا جھانسہ  دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں فلپائن کے پاو ران کے خلاف  چالان سیشن کورٹ  میں پیش کر دیا گیا۔

 چالان فیکٹری ایریا پولیس نے مجسٹریٹ کی وساطت سے سیشن کورٹ پیش کیا، سیشن جج کل کیس کی سماعت کے بعد چالان متعلقہ عدالت میں بھجوائیں گے،فیکٹری ایریا پولیس نے فلپائن کی خاتون میری جین آرا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا۔

 رپورٹ میں   کہنا ہے کہ پاکستان میں کام کرتی ہوں اس کو فلپائن کے پاو ران  نے کنوارہ ظاہر کیا اور شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرتا رہا لیکن شادی نہیں بعد میں معلوم ہوا یہ فراڈیا شخص ہے اس نے زیادتی کرکے میری رقم کھا کر زیادتی کی ہے۔ 

 اس چالان میں پاو ران ضمانت پر ہے مزید سماعت کل ہو گی۔

مزیدخبریں