نگراں وزیراعلی محسن نقوی کی کاوشیں رنگ لے آئیں،چین کیساتھ معاہدے طے  

22 Sep, 2023 | 03:39 PM

Imran Fayyaz

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک) نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے دورہ چین کے موقع پر پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی، ننشیا کی حکومت اور پنجاب کے درمیان 2 معاہدے طے پا گئے۔

 تقریب میں ساہیوال اور چین کے شہر ووژونگ اور بہاولپور اور زونگ وئی کو سسٹر سٹیز قراردینے کی دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔  

 پنجاب حکومت کی طرف سے ایس ایم تنویر نے معاہدوں پر دستخط کیے، جبکہ ساہیوال و بہاولپورکے چینی شہروں سے روابط بر قراررکھنے پراتفاق کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد،سیکرٹری فنانس اور ننشیا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ 

 باہمی افہام و تفہیم بڑھانے کے ساتھ ساتھ وفود کے تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ سسٹر سٹیز معیشت اور تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں باہمی معاونت کریں گے۔ سسٹر سٹیز تعلیم، زراعت، ہیلتھ، ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لئے تعاون کریں گے، جبکہ سسٹر سٹیز کے سرکردہ حکام اور متعلقہ محکمے باہمی دورے اورمہارتوں کا تبادلہ کریں گے۔

 دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تمام شعبوں میں اشتراک کار کیا جائے گا جبکہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے معاہدہ کا خیرمقدم بھی کیا ہے۔

 محسن نقوی نے معاہدے کو پاک چین تعلقات کے حوالے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ننشیا کے پارٹی سیکرٹری اور اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس معاہدے کے ثمرات سے پنجاب کے عوام مستفید ہوں گے۔

مزیدخبریں