مانیٹرنگ ڈیسک: سابق صدر آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
سابق صدر آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات میں ملک میں جاری سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس دوران چوہدری شجاعت نے آصف زرداری سے کہا کہ آج کل (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان جو بیان بازی چل رہی ہے اس سے سیاسی کشیدگی نظر آرہی ہے یہ ٹھیک نہیں.اس پر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا، ہم آئین اور زمینی حقائق کے مطابق بات کررہے ہیں کسی سے محاذ آرائی نہیں جس پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
ذرائع کےمطابق چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملک محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا لہٰذا ملکی صورتحال کی وجہ سے مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔
چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ سیاسی محاذ آرائی پر نواز شریف سے بھی بات کروں گا۔