(سٹی42)ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک, ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نےفیلڈ میں سرپرائز دورے کیے.
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف کا یو سی 127 میں ڈینگی کیس رسپانس کا جائزہ ,کمرشل مارکیٹ میں ڈینگی سروئلنس بر وقت نہ کرنے پر سی ڈی سی سپروائزر کو وارننگ جاری, اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن کا سیکٹر ڈی، فیز 6 ڈی ایچ اے میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا. ایک گھر سے ڈینگی لاروا برآمد، اے سی کینٹ نے متاثرہ گھر ، اطراف میں ڈینگی سپرے کروایا, اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر کا یو سی 120 پنجاب سوسائٹی میں 04 ڈینگی کیس رسپانس کا جائزہ , اے سی رائے ونڈ نے متاثرہ گھروں، اطراف میں اپنی نگرانی میں ڈینگی سپرے کروایا.
اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے یو سی 115 میں ڈینگی سروئلنس،ٹیلی شیٹس، ڈور مارکنگ، مائیکروپلان کا بھی جائزہ لیا ,اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے یو سی 23 شادباغ میں انسداد ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد کیا, واک میں تاجر برادری، گورنمنٹ سکول کے بچوں اور مقامی افراد کی کثیر تعداد میں شرکت ,گزشتہ 24 گھنٹوں میں 83 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر ,علامہ اقبال میں 04، عزیز بھٹی زون 04، کینٹ میں 05 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ,ڈی جی بی ٹی میں 03، گلبرگ میں 56 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے. نشتر زون میں 01، راوی 05، سمن آباد میں 02 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ,شالیمار زون میں 01 اور واہگہ میں 02 کیس رپورٹ ہوا، انتظامی افسران کیس رسپانس اور سرویلنس کو مزید تیز کریں، فیلڈ ٹیمیں ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنایا جائے .
ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک
22 Sep, 2023 | 02:10 PM