ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ہسپتال ،مریضہ کھڑکی سے کو د گئی

جنرل ہسپتال ،مریضہ کھڑکی سے کو د گئی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)صوبائی دارالحکومت لاہور کے سب سے بڑے جنرل ہسپتال میں مریضہ  نے بالائی منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی ۔

 تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال میں زیرعلاج مریضہ کی جانب سے خودکشی کی کوشش کی گئی ہے ،سدرہ نامی خاتون نے گائنی وارڈ کی کھڑکی سے نیچے چھلانگ لگائی،پہلی منزل سے چھلانگ لگانے سے سدرہ کی حالت تشویشناک ہو گئی ،ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سدرہ گائنی مسائل کی وجہ سے قصور سے جنرل ہسپتال لائی گئی تھی ۔