پاکستان کے ایک اور فاسٹ بولر ان فٹ ہوگئے  

22 Sep, 2023 | 11:09 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاکستان کے ایک اور فاسٹ بولر ان فٹ ہوکر کرکٹ سے دور ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کاآپریشن کرادیا جس کے بعد احسان اللہ 4  سے 5 ماہ کے لیے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق کچھ ماہ قبل احسان اللہ دائیں ہاتھ کی کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوئے  تھے تاہم اس سب کے باوجو د پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں بولنگ کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس کے باعث تکلیف بڑھتی گئی،  انگلینڈ کےڈاکٹروں نے احسان اللہ کی رپورٹس دیکھ کرفریکچرکا بتایا جس کے بعد گزشتہ دنوں لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کا آپریشن کرایا گیا۔

مزیدخبریں