ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈین وزیراعظم کی نیوزکانفرنس، دوبارہ بھارت پر قتل کا الزام

Canada Prime Minister Justin Trudeau, News Conference, Hardeep Singh, Hardip Singh, City42, India, Murder of the Canadian Citizen, Indian Government,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے واپسی سے پہلے پریس کانفرنس میں اہم خطاب کرتے ہوئے عظیم سفارتی دھماکہ کر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بھارتی حکومت کے ایجنٹس کےکینیڈین شہری کےقتل میں ملوث ہونے کا یقین کرنے کی مصدقہ وجوہات ہیں۔

 جسٹن ٹروڈو نے اپنی نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایک کینیڈا کے شہری کو کینیڈا کی سرزمین پر قتل کیاگیا۔ قانون کی حکمرانی والے ملک کے لیے یہ معاملہ انتہائی اور بنیادی اہمیت کا ہے۔ 

وزیراعظم ٹروڈو نے کہا کہ ہمارا بہترین اور آزادانہ انصاف کا نظام ہے جس کے تحت اس ( ہردیپ سنگھ کے) کیس کو فالو کریں گے۔ ہم بھارتی حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہمارے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

 اب اقوام عالم کے سامنے بڑا سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ کیا مودی سرکار کے لیے قانون کی حکمرانی کی کوئی اہمیت ہے؟

مودی سرکار تو اپنے ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے جنگل کے قانون پر عمل پیرا ہے۔ بھارت میں تو قانون کے احترام کا تصور بھی محال ہے۔ 

بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین کے لئے آجکل اہم سوال یہ ہے کہ کیا مودی سرکار کینیڈا کے قانون کا کیا احترام کرے گی؟ بھارت اپنے موجودہ حکمرانوں کی مہم جویانہ سوچ کے سبب دنیا کے کئی ممالک کے قانون کو کھلے عام چیلنج کر چکا ہے۔

قطر میں بھارت کی نیوی کے افسران جاسوسی کے الزام میں پکڑے جا چکے ہیں۔ پاکستان میں کلبھوشن نیٹ ورک کی مثال سانے آئی۔عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آنے والے بھارت سے اب کینیڈا جیسا غیر جانبدارملک بھی محفوظ نہیں۔ یہ سوال اہم ہے کہ کیا اقوام متحدہ کے فورم پر معاملہ آنے کے بعد بھی کیا دنیا منہ زور بھارت کے سامنے خاموش تماشائی بنی رہے گی۔