(سعید احمد)ریلوے ہیڈکوارٹر نے موسم سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا، 15 اکتوبر 2022 سے ونٹر ٹائم ٹیبل میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں، شالیمار ایکسپرس ملتان اور فیصل آباد کے بجاۓ بذریعہ خانیوال ساہیوال چلائی جائے گی۔
ریلوے ہیڈکوارٹر نے موسم سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا۔15 اکتوبر 2022 سے ونٹر ٹائم ٹیبل میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ شالیمار ایکسپرس ملتان اور فیصل آباد کے بجاۓ بذریعہ خانیوال ساہیوال چلا کریگی،شالیمار کے ڈرگ روڈ لانڈھی کے اسٹاپ بھی ختم کردیے گئے ہیں۔
پاکستان ایکسپرس 01:00 بجے کے بجاۓ دوپہر 02:30 بجے کراچی سے روانہ ہوگی۔ قراقرم ایکسپریس لاہور اور کراچی سے بیک وقت دوپہر 03:00 بجے چلا کریگی جبکہ اس گاڑی کا بہاولپور میں بھی سٹاپ بحال کردیا گیا ہے۔علامہ اقبال ایکسپریس اب کراچی سے سیالکوٹ کے لیے دوپہر 03:30 پر روانہ ہوا کریگی۔روال ایکسپرس کا چک لالہ میں اسٹاپ ختم کردیا گیا ہے۔ پاک بزنس ایکسپریس بھی ملتان کے بجاۓ وایہ کارڈ لائن (جہانیاں) چلا کریگی۔