ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق کپتان سلیم ملک کی قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے اہم ٹپس

سابق کپتان سلیم ملک کی قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے اہم ٹپس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:ہمیں ڈرے بغیر اپنے فاسٹ بولرز کو آرام دینا چاہیئے، سابق کپتان سلیم ملک نے ورلڈکپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کو اہم مشورہ دے دیا۔

24 نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن کرکٹ ہنگامہ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سلیم ملک نے کہا کہ ہمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے گزشتہ میچ میں پاکستان سے اچھی کارکردگی دکھائی ۔ انگلینڈ نے اپنے خاص کھلاڑیوں کو آرام دیا تاکہ ورلڈکپ تک کھلاڑیوں پر ورک لوڈ نہ بڑھے، ہمیں بھی بغیر ڈرے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے اور خاص طور پر اپنے فاسٹ بولرز کو ورلڈکپ تک تیار کرنا ہوگا۔ ہماری سٹرینتھ بولنگ ہے اور ہمیں اپنی سٹرینتھ پر ہی کھیلنا چاہیئے۔

ا آئی سی سی کے نئے رولز پر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر عبدالرؤف نے کہا کہ بال پر تھوک لگانے پر پابندی سے بولرز کو مشکل کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پچیں ابھی تک عالمی سطح کے مطابق نہیں بنائی جا سکیں، بورڈ کو اس معاملے پر غور کرنا چاہیئے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر