(رومیل الیاس) بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مارکیٹ میں کھاد کی سرکاری نرخ سے زائد میں فروخت کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر کسان بورڈ پاکستان کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا۔پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے کسانوں نے شرکت کی۔
مظاہرے میں شریک کسانوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا،کسانوں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔کسانوں کا کہنا تھا آئی ایم ایف کی غلام حکومت کسانوں کا خون چوس رہی ہے، ایک طرف بجلی کے زائد بلوں تو دوسری جانب کھاد مافیا نے کسانوں کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے۔
کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کیا گیا، اضافہ واپس اور بجلی کے بلوں میں عائد تمام اضافی ٹیکس ختم کیے جائیں۔مظاہرین نے حکومت سے کھاد کی سرکاری نرخ سے زائد میں فروخت کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ۔