بدبخت بیٹے نے ماں کو آگ لگا دی  

22 Sep, 2022 | 05:53 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)سفاک بیٹے نے شراب کے پیسے نہ دینے پر   ماں کو   آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 75 سالہ ماں کو  بیٹے نے آگ لگائی،  واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضعیف خاتون کو   فوری اسپتال منتقل کر دیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خاتون کا جسم  70 فیصد تک جھلس چکا ہے ۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے بیٹے منوج کو گرفتار کر لیا جبکہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منوج نے شراب کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنی ماں پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگائی تھی، افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا۔

مزیدخبریں