(عابد چوہدری)لٹن روڑ میں شراب کے نشے میں دھت سب انسپکٹر نے ڈولفن ٹیم پر اسلحہ تان لیا،گالم گلوچ کرتا رہا، ڈولفن ٹیم نے سب انسپکٹر کواسلحہ سمیت تھانے منتقل کیا،ماتحت عملے نے بغیر کاروائی چھوڑ دیا،ایس ایچ او کی مدعیت میں سب انسپکٹر،اے ایس آئی سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
شراب کے نشے میں دھت سب انسپکٹر نے ڈولفن ٹیم پر اسلحہ تان لیا اور گالم گلوچ بھی کرتا رہا،پولیس ذرائع کے مطابق پٹرولنگ کے دوران رات تین بجے روکنے پر نشے میں دھت سب انسپکٹر آپے سے باہر ہو گیا،ڈولفن اہلکاروں نے سب انسپکٹر آصف نزیر کو حراست میں لیکر تھانہ لٹن روڑ منتقل کیا جبکہ لٹن روڑ پولیس کے ماتحت عملے نے میڈیکل اور بغیر کاروائی ہی سب انسپکٹر کو چھوڑ دیا۔
واقعہ اعلی پولیس افسران کے علم میں آیا تو ایس ایچ او لٹن روڑ سہیل اخلاق کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ درج کر لیا گیا،نشے میں دھت سب انسپکٹر کے خلاف کاروائی نہ کرنے اے ایس آئی شفاقت اور محرر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ مقدمے میں سب انسپکٹر آصف نزیر کو بھی نامزد کیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر آصف نذیر کو حراست میں لیکر کاروائی کی جا رہی ہے۔