رانا ثنااللہ کی سعودی روایتی تلوار  رقص کرنے کی ویڈیو وائرل

22 Sep, 2022 | 02:13 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے سعودی عرب کے روایتی تلوار  رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں 2 روزہ ثقافتی شو کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ سمیت حکومتی شخصیات اور عام افراد نے بھی شرکت کی۔

ثقافتی شو کے دوران کچھ افراد کو سعودی عرب کا روایتی تلوار رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور اسی ویڈیو میں رانا ثنااللہ کو بھی تلوار اٹھائے سعودی روایتی تلوار  رقص میں شامل ہیں۔

 

مزیدخبریں