انجلینا جولی کو پاکستان میں دیکھ کر عجیب سی شرمندگی ہو رہی ہے: نور بخاری

22 Sep, 2022 | 01:04 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک :مذہب کے لیے شوبز کو خیر باد کہنے والی معروف، سینئر اداکارہ نور بخاری کی جانب سے انجلینا جولی کی تعریف میں پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں نور بخاری کا لکھنا ہے کہ انجلینا جولی کو اپنے ملک میں دیکھ کر عجیب سی شرمندگی ہو رہی ہے۔ نور بخاری نے اپنے ملک کے فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نام نہاد اداکار جو اپنی فلم کی پروموشن کے لیے ہر شاپنگ مال اور ہر گلی میں ناچ رہے ہوتے ہیں وہ کہیں نظر نہیں آئے، حدیقہ کیانی  اور ریشم کے علاوہ، ان جعلی اداکاروں کو فالو کرنا بند کریں۔واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی 20 ستمبر کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچی تھیں۔

پاکستان میں موجود انجلینا جولی پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے جاری سرگرمیوں کاجائزہ لے رہی ہیں۔

گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران انجلینا جولی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ’میں پہلے بھی کئی بار پاکستان آچکی ہوں لیکن اتنی خراب صوتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی‘۔اُنہوں نے بتایا کہ ’پہلی مرتبہ پاکستان یہاں کے لوگوں کی افغانستان کے لیے فراخ دلی سے متاثر ہوکر آئی تھی‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’اکثر دیکھا گیا ہے کہ جن ممالک کے اپنے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں لیکن پھر بھی وہ دوسرے بہت سے ترقی یافتہ ممالک سے زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں‘۔ 

مزیدخبریں