ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انجیلیناجولی نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے ڈومور کا مطالبہ کر دیا

Ms Jolie
کیپشن: Ms Jolie
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اقوام متحدہ کے ادارہ یو این ایچ سی آر کی نمائندہ خصوصی اور ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی نےگزشتہ روز نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔

انجیلینا جولی ان دنوں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔ نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈینیشن سینٹر کےدورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے  انجیلینا جولی نے کہا کہ جن زندگیوں کو بچایا گیا،ان سے بات کی مگر وہ ابھی محفوظ نہیں، جو تباہی ہوئی ہے، دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے، زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بےشمار بچے ہیں۔

انجیلینا جولی نے کہا کہ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی، متاثرین کو خوراک، شیلٹر،طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے، پہلےجب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔انہوں نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں،پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔انجیلینا جولی نے مزید کہا کہ یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں میرا دل عوام کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر جگہ پاکستانی فوج کو عوام کی مدد کرتے، زندگیاں بچاتے دیکھا ہے۔