ذاتی رنجش پر لڑکوں نے محلہ میں نوجوان کو قتل کردیا

22 Sep, 2021 | 10:16 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی)شاہ پورہ کانجراں کٹار بند روڈ پر نوجوان کو ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا, پولیس نے ایک ملزم گرفتار کر لیا دوسرا فرار ہو گیا۔

تفصیلات کےمطابق ملزم انفال اور عزیز کی عمر نامی نوجوان کے ساتھ لڑائی ہوئی، لڑائی کے دوران ملزم نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے باعث عمر نامی نوجوان موقع پر ہی دن توڑ گیا ۔

پولیس کاکہنا تھا کہ ملزم کی مقتول کی ساتھ ذاتی رنجش تھی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزم انفال کو حراست میں لے لیا، جبکہ ملزم عزیز موقع سے فرار ہو گیا، پولیس کا کہنا تھاکہ لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ہربنس پورہ کے علاقے میں مکان کے تنازع پر دوہرے قتل کی واردات ہوئی جہاں بیٹے نے ماں اور بھائی کو قتل کردیا، ملزم نے ماں بوداں اور بھائی اختر کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا، بیٹے نے ماں اور بھائی کو  سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا، ملزم شہزاد والدہ اور بھائی کو قتل کرکے تھانے پہنچ گیا اور خود گرفتاری دے دی۔

مزیدخبریں