ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب ملک کا بیٹا اپنے والد کو کس نام سے پکارتا؟ ویڈیو دیکھنے والے ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے

Izhan Malik son of Shoaib Malik
کیپشن: Shoaib Malik son video
سورس: facebook
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اپنے بیٹےکے بنائی نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ننھے اذہان  سے سوال کیا گیا کہ آپ اپنے والد کا نام کیا، دلچسپ ویڈیو کو پاکستان کرکٹ کے نام سے بنےفیس بک پیج پر شیئر کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے 3 سالہ بیٹے اذہان ملک کی اپنے والد کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آئی جس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے جبکہ مسکرانے اور دلوں والےایموجیز بنا کردلچسپ کمنٹس بھی کئے،اس ویڈیو کو پاکستان کرکٹ کے نام سے بنےفیس بک پیج پر شیئر کیا گیا۔

فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اور ان کا 3 سال کا بیٹا گاڑی میں سفر کررہے ہیں جبکہ ایک خاتون بھی ان کے ہمراہ ہے، جو اذہان کو کہہ رہی ہے شعیب ملک میرے بابا ہیں جس پر اذہان نے معصومیت سے کہا کہ میرے بابا ہیں،خاتون نے ننھے اذہان سے سوال کیا کہ ان کا کیا نام ہے؟

جواب میں سابق کپتان کے بیٹے نے کہا کہ شعیب بھائی، جس پر شعیب ملک اور خاتون کو مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے،شعیب ملک کے پھر سے پوچھنے پر اذہان نے ان کی طرف دیکھ کر کہا کہ آپ کا نام شعیب بھائی ہے،تاہم شعیب ملک نے اپنے بیٹے سے ان کا نام پوچھا تو ننھے اذہان نے کہا کہ میرا نام اذہان ملک ہے۔

https://www.facebook.com/PakistanCricket1/videos/877705629799325

M .SAJID .KHAN

Content Writer