ویب ڈیسک: پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی سٹیٹس برقرار رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی سٹیٹس برقرا رکھا ،حالانکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پاکستان کا یہ سٹیٹس معطل کیا جا سکتا ہے۔اس فیصلے سے پاکستان کی برآمدات بہت حد تک بڑھ جائیں گی۔ دنیا بھر میں پاکستان کی تجارت بڑھے گی۔پاکستان کے تجارتی مراعات برقرار رہیں گے۔تاہم یورپی یونین کمیشن اپنی مانیٹرنگ جاری رکھے گا۔