امریکہ میں گھڑ سوار سرحدی ایجنٹس کے ہاتھوں تارکین وطن کی چابک سے پٹائی

22 Sep, 2021 | 06:50 PM

ویب ڈیسک: انسانی ہمدردی اور جمہوریت کے چیمپئین امریکہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ٹیکساس میں تارکین وطن کی چابک سے پٹائی اور مویشیوں کی طرح دریا میں واپس لے جانے کی تصاویرمنظر عام پرآگئیں.

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ان مناظر کو ’ہولناک‘ قرار دیا ہے۔ تصاویر اور فوٹیج سامنے آنے کے بعد اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ٹیکساس میں ریو گرانڈے ندی کے نزدیک ہاتھ میں چابک لیے پناہ گزیوں کو دوڑاتے ہوئِے گھڑ سوار امریکی سرحدی ایجنٹس کی ان ویڈیوز اور تصاویر نے ملک بھر میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔
یہ مناظر ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر پناہ گزینوں کا نیا بحران جاری ہے, جہاں گزشتہ ہفتے تقریباً بارہ ہزار پناہ گزین کو، جن میں زیادہ تر کا تعلق ہیٹی سے ہے، ایک پُل کے نیچے عارضی کیمپ میں رکھا گیا۔ یہ پُل ٹیکساس کے شہر ڈیل ریو کو میکسیکو کے شہر سیودا ایکونہ سے جوڑتا ہے۔ 

مزیدخبریں