امریکی فیشن ڈیزائنر و سیلیبرٹی نکول رچی کی سالگرہ پر حادثہ، ویڈیو وائرل

22 Sep, 2021 | 05:54 PM

ویب ڈیسک: امریکی فیشن ڈیزائنر اورسیلیبرٹی نکول رچی کی سالگرہ پر  موم بتیاں بجھاتے ہوئے ان کے بال جل گئے۔ 
نکول رچی اپنی چالیسویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہی تھیں جونہی انہوں نے موم بتیاں بجھانے کے لئے پھونک ماری تو چہرہ موم بتیوں سے چھو گیا اور ان کے گولڈن براؤن بالوں نے پلک جھپکتے میں آگ پکڑ لی۔ اس واقعے کی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہونے پر بہت سارے پرستار ان کے گھر تو کئی ہسپتال پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق اب نکول رچی کی حالت بہتر ہے ان کا چہرہ آگ سے زیادہ متاثر نہیں ہوا۔

مزیدخبریں