ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 8 افراد جان کی بازی ہارگئے

NCOC Corona Updates
کیپشن: 8 death
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)کورونا کی چوتھی لہر میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس مزید 8 قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ اس مہلک وائرس سے مزید 480 کیسس رپورٹ ہوئے اور شہر لاہور میں کرونا کی مثبت شرح 7 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق شہر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت برقرار ہے،موذی وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے, موذی وائرس سے 8 افراد جان کی بازی ہارگئے۔شہر میں مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو موذی وائرس سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے، شہری سے بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔

دوسری جانب ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران47 افراد کی جان لے لی، کورونا کے مجموعی طور پر 51 ہزار 139 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2333 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 56 تک جاپہنچی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 61 ہزار 947 ہے، اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 238 ہو چکی ہے جب کہ 11 لاکھ 40 ہزار 917 افراد مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں،کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 374 ہو چکی، اب تک آزاد کشمیر میں 733، بلوچستان میں 345،گلگت بلتستان میں 182، اسلام آباد میں 905، خیبر پختونخوا میں 5444، پنجاب میں 12,470 اور سندھ میں 7295 افرادکورونا کے باعث لقمہ اجل ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 48 لاکھ 68 ہزار 18 افراد کو مکمل طور پر کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے،ماہرین کا کہنا ہے بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں اور سماجی فاصلہ برقرا رکھیں تاکہ اس وبا سے بچاجاسکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer