ویب ڈیسک : امریکی وزارت خزانہ نے سُو ایکس نامی کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پابندیاں لگانے کی وجہ سوایکس کے سائبر مجرموں سے مبینہ روابط ہیں. چیک جمہوریہ میں واقع ڈیجیٹل پلیٹ فارم SUEX کے اثاثے امریکہ میں منجمد کردیے گئے ہیں اور تمام امریکی شہریوں کو سوایکس استعمال کرنے کی ممانعت کی گئی ہے۔
امریکی وزارت خزانہ کے مطابق اس پلیٹ فارم پر ہونے والی تمام تر لین دین میں سے چالیس فیصد کا تعلق ’غیر قانونی حلقوں‘ سے ہے۔ تاہم ہیکرز یا پھر کسی قسم کے ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق حتمی معلومات کا ذکر نہیں کیا گیا۔