جناح ہسپتال کو مکمل کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا

22 Sep, 2021 | 03:20 PM

Ibrar Ahmad

عظمت اعوان: جناح ہسپتال کو مکمل کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا،چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ علامہ اقبال میڈیکل کالج گوہراعجاز  نےجناح ہسپتال میں ہسپتال انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم کے قیام کا باضابطہ افتتاح کردیا.
  تفصیلات کے مطابق   جناح ہسپتال میں گوہراعجاز فاؤنڈیشن کی مدد سےہسپتال انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا آغاز ہوگیا،چیئر مین بورڈآف  مینجمنٹ علامہ اقبال میڈیکل کالج گوہر اعجاز نےافتتاح  کیا،تقریب میں چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز کے علاوہ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف تجمل، ایم ایس ڈاکٹر یحییٰ سلطان اور دیگر نے شرکت کی۔

چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ہسپتال انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم 23 کروڑ کی لاگت سے مکمل فعال ہوا، روزانہ ہزاروں افراد اس سے مستفید ہوں گے، مریض کی مکمل میڈیکل ہسٹری ایک کلک کی دوری پر ہوگی،منصوبے کے تمام اخراجات گوہر اعجاز فاؤنڈیشن نے برداشت کیے۔ ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے ہر سال آنے والے 25 لاکھ سے زائد مریضوں کی میڈیکل ہسٹری، تشخیصی ٹیسٹ اور دیگر ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کیا جاسکے گا،یہ پروجیکٹ مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔
 

مزیدخبریں