ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی مقبول ترین گاڑیوں کی بکنگ روک دی

Pak SUZUKI Moters
کیپشن: Pak SUZUKI
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے ملک بھر میں اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں '' آلٹو'' اور''کلٹس'' کی بکنگ روک دی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی سوزوکی آلٹو اور دوسرے نمبر پر سوزوکی کلٹس کی بکنگ روک دی گئی ہے۔ یادرہے ہر ماہ 2 ہزار سوزوکی آلٹو اور 1500 سوزوکی کلٹس فروخت ہوتی ہیں لیکن پاک سوزوکی موٹرکمپنی نے ایک مشکل فیصلہ لیتے ہوئے اپنی ڈیلر شپ کو ہدایت کی ہے کہ اگلے نوٹس تک دونوں گاڑیوں کی مزید بکنگ فوری بند کردی جائے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوزوکی کلٹس کے وی ایکس ایل اور اے جی ایس ویرئنٹ جبکہ آلٹو کے وی ایکس ایل ویرئنٹ کو مزید بک نہ کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے پاک سوزوکی موٹرکمپنی کوسیمی کنڈکٹر چپس سمیت دیگر ضروری پارٹس کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں کی بکنگ روک دی گئی۔ یادرہے دنیا بھر میں آٹو انڈسٹری کو سیمی کنڈکٹرچپس کی کمی کے باعث نقصان کا سامنا ہے اور وہ اپنی پیداوار روکنے پر مجبور ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے یہ بحران 2023  تک جاری رہ سکتا ہے اور اس کے بعد بھی عالمی آٹو انڈسٹری کو سنبھلنے میں کم از کم ایک سال اور درکار ہوگا۔