ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا گداگروں کےخلاف گرینڈ آپریشن جاری

Lahore police continues grand operation against beggars
کیپشن: grand operation against beggars
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور پولیس کا گداگروں کےخلاف گرینڈ آپریشن جاری، معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں،  غلام محمود ڈوگر

 تفصیلات کے مطابق  شہر میں لاہور پولیس کا گداگروں کےخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ، ترجمان لاہور پولیس  کے مطابق  11 روز میں 2560 مقدمات درج کرکے، 2707 گداگروں کو  گرفتار کیا گیا، سٹی ڈویژن میں 550 اور کینٹ ڈویژن میں 312، سول لائنز میں 525 اور صدر ڈویژن میں 491 گداگروں ، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 333 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 496 گداگروں کو گرفتار کیا گیا۔ ٹریفک پولیس کی طرف سے گداگروں کےخلاف 132 مقدمات درج کروائے گئے۔ 

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر  کا کہنا ہے کہ  گداگروں کے پیچھےمنظم گروہوں کا نیٹ ورک توڑا جارہا ہے، آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں، سی سی پی او لاہور کامزید کہنا تھا کہ  غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا جرم ہے،  بھیک مانگنے والوں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جارہا ہے،  انہوں نے کہا کہ  نشے کے عادی گداگروں کو بیگرز ہومز میں بجھوایا جارہا ہے،شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کےلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں   سی سی پی او لاہور  کا کہنا تھاکہ  عادی گداگر ہمدردی کےلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں، شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کےلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔