سفاک بیٹے نے ماں اور بھائی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا

22 Sep, 2021 | 12:34 PM

Arslan Sheikh

عابد چودھری: ہربنس پورہ میں مکان کے تنازعہ پر سفاک بیٹے نے ماں اور بھائی کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا، قتل کی واردات کے بعد ملزم نے تھانے جا کر پولیس کو گرفتاری دے دی۔ 

ہربنس پورہ کے علاقے میں مکان کے تنازع پر دوہرے قتل کی واردات ہوئی جہاں بیٹے نے ماں اور بھائی کو قتل کردیا۔ ملزم نے ماں بوداں اور بھائی اختر کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا۔ بیٹے نے ماں اور بھائی کو  سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا، ملزم شہزاد والدہ اور بھائی کو قتل کرکے تھانے پہنچ گیا اور خود گرفتاری دے دی۔

پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانےمنتقل کردیں ہیں، موقع سےآلہ قتل کلہاڑی کو بھی قبضے میں لےلیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مکان ہتھیانے کیلئے والدہ اور بھائی کو قتل کیا۔ 

دوسری جانب شہر سے نامعلوم افراد کی لاشوں کی شناخت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کی جاتی ہے لیکن نشے کی زیادتی کے باعث ایسے افراد کے فنگر پرنٹس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث شناخت کے عمل میں تاخیر ہوتی ہے۔ اس حوالے سےسی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئےجدید ٹیکنالوجی سےمدد لی جارہی ہے، لاوارث لاشوں کےفنگرپرنٹس نادرا کو بھجوائے جاتے ہیں۔ اخبارات میں اشتہارات چھپوا کرشناخت کی کوشش کی جاتی ہے۔ 

مزیدخبریں