نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے پڑوسی ملک ہوسکتا ہے، شاہ محمود قریشی

22 Sep, 2021 | 12:32 PM

 ویب ڈیسک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سیکیورٹی سے مطمئن تھی، اس لیے وہ پاکستان آئی تھی،  ہمیں کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوا، نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے پڑوسی ملک بھارت ہوسکتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ  نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آخری وقت پر آگاہ کیا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے نہیں کھیل سکتے، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہر طرح کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی، حکومت نے بس کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹیم کو اسٹیڈیم پہنچانے کی بھی پیشکش کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے لیے براہ راست پی آئی اے فلائٹس کی کوشش کررہےہیں، ماضی میں دیگر اداروں کی طرح پی آئی اے کو بھی نوچا گیا، پی آئی اے کو مالی مشکلات کا سامناہے اور جہاز بھی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ  اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور اس سلسلے میں قانون سازی کی جارہی ہے، اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ای کچہری سسٹم بھی لارہےہیں۔ 

مزیدخبریں