ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمانہ تبادلوں پر مکمل پابندی عائد

Transfers Postings
کیپشن: Transfers Postings
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے محکمانہ تبادلوں پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کا کہنا ہے کہ آئندہ تبادلہ محکمہ جنگلات کے افسران کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا، کارکردگی نہ دکھانے والے افسران  کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی ہوگی۔

وزیر جنگلات سبطین خان نے مزید کہا کہ پابندی کا اطلاق فاریسٹ گارڈ سے لے کر سنیئر افسران تک ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ جنگلات نے پہلی مرتبہ ڈرون سیڈنگ کا تجربہ کیا ، جوکہ ڈرون سیڈنگ لال سوہانرا کے علاقہ میں کیا گیا جبکہ لال سوہانرا میں ڈرون کے ذریعے 8 ایکڑ اراضی پر کیکڑ، بیڑ، جنڈ اور فراش کی تجرباتی پلانٹنگ بھی کی گئی۔

سیکرٹری جنگلات شاہد زمان کا کہنا ہے کہ تجربے کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر اضلاع میں بھی اسے آزمایا جائے گا جبکہ مستقبل میں وسیع شجرکاری کیلئے یہی طریقہ اپنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer