ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا میں خوفناک زلزلہ، کئی عمارتیں زمین بوس، ایمرجنسی نافذ

Australia Earthquake
کیپشن: Australia Earthquake
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیڑنگ ڈیسک) آسٹریلیاخوفناک زلزلے سے لرز اُٹھا، کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، حکام نے صورتحال کے پیش نطر ایمرجنسی نافذ کردی۔ 

آسٹریلیا کے شہر میلبرن اور گردونواح میں9 بج کر 15منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے،   زلزلے کی شدت اس قدر شدید تھی کہ لوگ عمارتوں سے خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے درودیوار ہل گئے، کئی عمارتیں گر گئیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کے علاوہ جنوبی آسٹریلیا اور نیو ساؤتھ ویلز کے علاقوں میں بھی اعشاریہ چار اور تین اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے تاہم ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Sughra Afzal

Content Writer