ویب ڈیسک: بھارتی گلوکار بپی لہری کی سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی مذمت، انہوں نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، خود سے متعلق افواہوں کی تردید بھی کردی ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے انٹرنیٹ پر افواہیں گردش کررہی تھیں کہ بپی لہری کورونا کے باعث بیماری سے صحت یاب نہیں ہوسکے جبکہ ایک افواہ یہ بھی تھی کہ ان کی آواز مستقل طورپر چلی گئی ہے اور وہ مستقبل میں گانہیں سکیں گے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں بپی لہری نے افواہوں کی تردید کی ہے اور کہا ہےکہ اپنے پرستاروں کی نیک تمناؤں کے ساتھ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ بپی لہری کو رواں برس اپریل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔گلوکار بپی لہری 1970 سے لے کر 80 کی دہائی میں بالی وڈ کی کئی فلموں میں پاپ گیتوں کے لئے مقبول ہیں جن میں 'چلتے چلتے'، 'ڈسکو ڈانسر' اور 'شرابی' شامل ہیں۔