نشتر پارک (حافظ شہباز علی) ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے ممبرز کی بڑھتی ہوئی من مانیاں پی سی بی کے لیے درد سر بن گئیں ۔ ایسوسی ایشن کے ممبر آصف آفریدی ایسوسی ایشن کے معاملات پر حاوی ہونے لگے، جس کے باعث معاملات میں بگاڑ پیدا ہوتا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر نے نوجوان کھلاڑیوں سے گالم گلوچ کرنے کے معاملے پر آصف آفریدی کیخلاف انکوائری جاری ہے، ناردرن انٹر سٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں مظفرآباد اور راولپنڈی کے میچ میں پنڈی کی ٹیم میں ابرار زمان نامی فاسٹ باؤلر کو شامل کیا گیا ہے، ابرار زمان کا نام بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں شامل نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق آصف آفریدی نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے پاک چائنہ کلب کے تین کوچز جوادحمید، شعیب احمد منہاس اور مجاہد حمید کو کوچنگ کی اسائنمنٹ دلوائیں جس پر باصلاحیت مقامی کوچز میں تشویش پائی جاتی ہے، ایسوسی ایشن کے دیگر معاملات میں بھی ممبر ناردرن کی من مانیوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں