فیصل آباد کا رہائشی نوجوان پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں قتل

22 Sep, 2021 | 09:51 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: برکی کےعلاقہ امپیریل گارڈن پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں زیرتعمیر مکان سے پندرہ سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش برآمد۔ پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی قاتل کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔
  تفصیلات کے مطابق  پولیس کے مطابق 15 سالہ طلحہ عرفان کی لاش ایک زیرتعمیر مکان سے ملی۔ مقتول فیصل آباد کا رہائشی تھا، جو چند روز قبل پیراگون سوسائٹی میں مقیم اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا۔ محلے کے دیگر دوستوں کیساتھ کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوا، جس کے بعد اس کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے جسم پر تشدد اور گلے میں پھندے اور چھریوں کے زخم کے نشان پائے گئے۔ فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کرکے چند گھنٹوں میں ہی قاتل کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

15 سالہ ملزم رضا نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مقتول کی کزن سے پیار کرتا ہے اور اس سے شادی کا خواہشمند ہے۔ مقتول طلحہ عرفان کی ممکنہ طور پر اپنی کزن سے شادی ہونا تھی، جس کی وجہ سے ملزم نے اسے قتل کردیا۔

 دوسری جانب  خون سفید ہوگیا،مکان کے تنازع پر دوہرے قتل کی واردات، ہربنس پورہ میں مکان کےتنازع پربیٹےنےماں اوربھائی کوقتل کردیا۔
ملزم اخترنےماں بوداں اوربھائی اخترکوکلہاڑی کےوارکرکےقتل کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں، لاشیں مردہ خانے منتقل۔

ملتان روڈ شاہ نور سٹاپ سے 45 سالہ لاوارث شخص کی لاش  ملی ہے ۔پولیس کے مطابق  اطلاع  ملی کہ ملتان روڈ شاہ نور سٹاپ کے قریب ایک شخص کی لاش پڑی ہے، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش قبضہ میں لے لی، پولیس کے مطابق مرنے والے کے پاس کوئی شناختی دستاویزات موجود نہیں تھیں، پولیس کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے قانونی کارروائی کیلئےلاش مردہ خانے منتقل کردی۔۔
 
 

مزیدخبریں