تھیٹر مالک کا ساتھیوں کے ساتھ ملکرسٹیج اداکارہ پر تشدد، زیادتی کی کوشش

22 Sep, 2020 | 04:30 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)سٹیج اداکارؤں کےساتھ ناخشگوار واقعات کا ہونا ایک معمول بن رہا ہے، سٹیج اداکارہ آفرین کی جانب سے بھی ایک بیان سامنےآیا تھاشوہراسےقتل کی دھمکیاں دیتااورتشدد کرتا ہے،اداکارہ حرا نور کے ساتھ تھیٹر مالک نےساتھیوں کے ساتھ ملکر تشدد کیا اور زیادتی کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق سٹیج ڈراموں کی اداکارؤں کے ساتھ ایسے ناخشگوار واقعات پیش آرہے ہیں جہاں ان کے لئے اپنی عزت بچانا مشکل ہوگیا، اداکارہ حرا نور کا ایک بیان سامنے آیا جو کہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکا ہے، اداکارہ اکا اپنے بیان میں کہناتھا کہ ساہیوال میرین تھیٹر کے مالک اور اس ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بناکر ان کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے۔

  سٹیج اداکارہ حرانور نے کہا کہ تھیٹر کے مالک اشفاق باجوہ اور ساتھی مجھے کمرے میں لے گئےاور زیادتی کی کوشش کرنے لگے، جب میں نے انکار کیا تو مجھے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ کے چہرے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔اداکارہ حرا نور پر تشدد کے واقعہ کے بعد  ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور نے نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی پی او کے حکم پر تھیٹر مالک اور ساتھیوں کے خلاف تھانہ غلہ منڈی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ایس ایچ او کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

دوسری جانب دیگر میرین تھیٹر کی اداکاؤں کا موقف بھی سامنے آیا انہوں نے کہا کہ ہم کافی عرصہ سے یہاں کام کررہیں ہیں اور مالک  کے بارے ہم نے آج تک کوئی ایسا واقعہ نہیں سنا،واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

گزشتہ روز سٹیج اداکارہ آفرین کا بیان سامنے آیا تھا،نامور سٹیج اداکارہ کا کہناتھا کہ  ان کا شوہر عدیل بھٹی ان پر تشددکرتا اور انہیں قتل کی دھمکیاں دیتا ہے،ان کا شوہر عدیل بھٹی ان پر تشدد کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اپنی فیملی اور شوبز کو چھوڑ دو۔آفرین خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں جن کو لےکر وہ ان دنوں دربدر کی ٹھوکریں کھا نے پر مجبور ہیں۔

مزیدخبریں