ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ سے لاہور آنیوالی ٹرین لاثانی ایکسپریس کو حادثہ

سیالکوٹ سے لاہور آنیوالی ٹرین لاثانی ایکسپریس کو حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) سیالکوٹ سے لاہور آ نےوالی ٹرین لاثانی ایکسپریس حادثے کا شکارہ ہوگئی، ٹرین کی انجن کے ساتھ لگی ایک بوگی پٹڑی سےاُتر گئی۔ حادثہ شاہدرہ کے قریب کوٹ مولچند کے مقام پر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے لاہور آنے والی ٹرین لاثانی ایکسپریس کی بوگی کوٹ مول چند کے مقام پر پٹڑی سےاُتر گئی، حادثے کے باعث لاہور سیالکوٹ ٹریک متاثر ہوا، جس کے بعد لاہور سے ریلیف ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں۔بوگی کو ٹریک پر لانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ڈپٹی ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن شاہد عباس خود حادثے کی جگہ پہنچ گئے۔ شاہد عباس کے مطابق حادثے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر رہے ہیں۔ ٹریک کی بحالی پہلی ترجیح ہے،ایک گھنٹے تک ریلوے ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں  کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین شاہ حسین اور کوسٹر کا تصادم ہوا تھا، فاروق آباد کے قریب واقعہ پیش آیاتھا،کوسٹر میں سوار 19 سکھ یاتری جاں بحق جبکہ چھے زخمی ہوئے گئے تھے،ترجمان ریلوے کا کہناتھا کہ  شاہ حسین ایکسپریس شیخوپورہ کے قریب فاروق آباد جاتری روڈ ان مینڈ لیول کراسنگ پر حادثہ پیش آیا، جائے وقوعہ سے چند میٹر کے فاصلے پر مینڈ پھاٹک موجود تھا جو کہ ٹرین کے گزرنے کے لیے بند تھا۔

مگر کوسٹر ڈرائیور کی جانب سے ٹرین کے گزرنے کا انتظار کیے بغیر بند پھاٹک سے تھوڑا دور ان مینڈ لیول کراسنگ سے گزرنے کی کوشش کی گئی جس دوران یہ حادثہ پیش آیا، حادثے کے فوری بعد چیئرمین کی ہدایت پر ڈویژنل انجینئر فرحت عباس کو معطل کر دیا گیا تھا۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ریلوے سے رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer