گورنر پنجاب سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات

22 Sep, 2019 | 11:05 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہم عالمی برادری سے کہنا چاہتے ہیں کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

چوہدری محمد سرور سے پرتگال کے سفیر پالونیویز سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے ماحول انتہائی ساز گار ہے۔ امید ہے پر تگالی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع استفادہ کریں گے۔

مزیدخبریں