پاک سری لنکا سیریز، 12 کھلاڑی ہوم ڈیبیو کیلئے تیار

22 Sep, 2019 | 05:57 PM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی میں شیڈول ون ڈے سیریز میں 12 پاکستانی کھلاڑی پہلی مرتبہ ہوم گراؤنڈ پرقومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جانے والی شیڈول ون ڈے سیریز میں بارہ پاکستانی کھلاڑی ایک روزہ کرکٹ میں ہوم ڈیبیو کریں گے۔ حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر ہوم گراؤنڈ میں پہلی بار ون ڈے میچ میں ان ایکشن ہوں گے جبکہ اوپنر عابد علی، آصف علی، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان اور عثمان شنواری کو بھی ہوم گراؤنڈ میں پہلی بار ایک روزہ میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، حارث سہیل اور وہاب ریاض 2015 میں قذافی اسٹیڈیم زمبابوے کے خلاف ہو نے والی سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ تھے۔ تین میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 29 ستمبر اور دو اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں