جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں سے متعلق شکایت کے ازالہ کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں 5 کمیٹیاں تشکیل دے دیں، والدین اپنی اپنی تحصیل میں فیسوں سے متعلق شکایات اسسٹنٹ کمشنر کو درج کراسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولوں سے متعلق شکایات کے معاملے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے شکایات کے ازالے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں 5 کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ پانچوں کمیٹیوں کے سربراہ اسسٹنٹ کمشنرز ہوں گے، ہر کمیٹی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ممبر ہونگے۔ پانچ کمیٹیاں تحصیل کینٹ، ماڈل ٹاؤن، رائیونڈ، شالیمار ٹاؤن اور تحصیل سٹی میں قائم کی گئی ہیں۔
پانچوں کمیٹیاں ہر ہفتہ موصول ہونے والی شکایات سے متعلق ڈی سی لاہور کو رپورٹ کریں گی، ہر تحصیل میں شکایت سیل کا الگ سے لینڈ لائن نمبر ہوگا، والدین اپنی اپنی تحصیل میں فیسوں سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر کو شکایت درج کراسکیں گے۔