ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کی ستائی ہو ئی عوام کی پریشانیوں کی رہی کسر واسانےنکال دی

مہنگائی کی ستائی ہو ئی عوام کی پریشانیوں کی رہی کسر واسانےنکال دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سالک نواز ) واسا کا شہر کے تمام سروس سٹیشنز کوپانی کا کنکشن نہ دینے کا فیصلہ،محکمہ نے اپنے سروس ایریا میں پانچ سو سے زائد کنکشنز منقطع کردئیے، دوسری جانب سروس سٹیشنز کے مالکان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انکے لئے مشکلات کا سبب بنے گا۔
تفصیلات کے مطابق واسا نے سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کی ہدایات کی روشنی میں سروس سٹیشنز کو پانی کا کنکشن نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پانچ سو سے زائد کنکنشن منقطع کر دیئے،محکمے کا موقف ہے کہ ایک گاڑی کی دھلائی پر175لیٹرپانی استعمال ہورہاہے،سروس سٹیشنزاپنا بورنگ پمپ لگائیں اورواسا ان سے بھاری ایکوفرچارجز وصول کریگا کیونکہ شہر پانی کے مزید ضیاع کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
ان سروس سٹیشنزپر کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تربورنگ پمپ لگا کر پانی استعمال کیا جارہا ہے نہ کہ واساکنکشن سے، جبکہ کنکشن منقطع کرنے سے کئی سروس اسٹیشنز بند ہوجائینگے جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہو گا۔
سروس سٹیشنز مالکان کا کہنا ہے کہ واسا کو سروس سٹیشنز مالکان کیساتھ مل بیٹھ کر اس مسئلے کا ایسا حل نکالنا چاہیئے جو سب کیلئے قابل قبول ہو۔
انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ ہر جاندار کی زندگی کا دارومدار پانی پرہے۔ اپنے اور آنے والی نسلوں کیلئے ہمیں اس نعمت کو محفوظ کرنا ہو گا۔۔ کیمرہ مین کاشف بیگ کیساتھ سالک نواز سٹی فورٹی ٹو۔۔۔