ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکارعلی ظفرکےہتک عزت نوٹس پرعدالت کامیشاشفیع سےجواب طلب

گلوکارعلی ظفرکےہتک عزت نوٹس پرعدالت کامیشاشفیع سےجواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) گلوکارعلی ظفراور میشاشفیع کے درمیان جنسی ہراسگی کامعاملہ، گلوکارہ کوعدالتی طلبی نوٹس موصول ہو گیا، عدالتی اہلکار نے نوٹس پہنچانے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر اور میشاءشفیع کے درمیان جنسی ہراسگی کیس میں عدالتی اہلکار نے طلبی نوٹس کی تعمیل ہونے پر رپورٹ ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد کو جمع کرا دی،اس سے قبل سماعت پر میشاء شیفع کے وکلاءپیش ہوئے تھے اور ان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا عدالت کی جانب سے طلبی کا کوئی نوٹس میشا شفیع کو موصول نہیں ہوا۔
عدالت نے میشا شفیع کو طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہو رہی تھی، جس پر عدالت نے نوٹس کی تعمیل کو یقینی بنانے کا حکم دیا تھا، اب گلوکارہ میشا شفیع کو عدالتی حکم نامہ وصول ہوگیا اور عدالت میں نوٹس کی تعمیل بارے رپورٹ بھی پیش کر دی گئی،عدالت نے میشا شفیع سے علی ظفر کے ہتک عزت کے نوٹس پر 28 ستمبر کو جواب طلب کر رکھا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer