(جنید ریاض) نیب نے کرپشن سے متعلق بچوں کی آگاہی کیلئے سکولوں میں مضمون نویسی مقابلے کرانے کا اعلان کردیا ، اس حوالے سی ای اوز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ۔
پرنسپل گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاون رانا عطاء محمد کا کہنا ہے کہ مقابلوں سے بچوں میں شعور پیدا ہوگا۔ مقابلوں کا مقصد کرپشن کا خاتمہ اور ایمانداری سے زندگی گزارنے کے طریقہ کار بارے بچوں کوآگاہی دینا ہے۔
نیب حکام کے مطابق لاہور کے سکولوں میں بچوں کے مابین 19 اکتوبر کو مقابلہ جات کرائے جائیں گے۔ مضمون نویسی کیلئے 6 مختلف عنوان منتخب کیے گئے ہیں۔ عنوان میں احتساب سب کیلئے، کرپشن ایک زہر قاتل، خود احتسابی وقت کی پکار، حلال رزق کا حصول اور بدعنوانی ایک ناسور شامل ہیں۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ مضمون نویسی کے مقابلوں کیلئے سکول ایجوکیشن پنجاب بھر کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کردیا گیا، صوبہ بھر کے 21 اضلاع میں مقابلے کرائے جائیں گے۔