(علی رامے) پنجاب کے سرکاری ملازمین کی سنی گئی ۔عرصہ داراز سے ملازمین کی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن پر حکومت نے گرین سگنل دے دیا۔ ملازمین کی پوسٹوں کی ترقیوں کے کیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں سب کمیٹی قائم کر دی گئی۔
سٹی 42 کے مطابق پانچ سو سے زائد سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سب کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا جس میں ابتدائی طور پر 7 صوبائی محکموں کے سیکرٹریز میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری، سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی اور انڈسٹری اینڈ کامرس شامل ہیں۔
کمیٹی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن پر متعلقہ حکام سے سفارشات طلب کرے گی۔ سفارشات میں مختلف صوبائی محکموں کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ پوسٹوں میں اکاؤنٹنٹ، جونئیر کلرک ایڈیٹرز، جونئیر ایڈیٹر، اکااؤنٹ کلرک، ڈارفٹ مین، اسٹور کیپر اور دیگر شامل ہونگے۔