گاڑیوں کی بیٹریاں چرانے والے بھی بے لگام

22 Oct, 2024 | 11:50 PM

اسرار خان : لاہور میں گاڑیوں کی بیٹریاں چرانے والے بھی بے لگام ہو گئے ۔ ہربنس پورہ میں چور گلی میں کھڑی گاڑی کی بیٹری لے اڑا ۔ واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
 واردات 16 اکتوبر کی صبح سات بجے کے قریب عامر ٹاؤن میں ہوئی ۔ سی سی ٹی وی میں پتلون شرٹ میں ملبوس چور اطراف کا جائزہ لیتا نظر آتا ہے، جو محتاط انداز میں چند سیکنڈ میں گاڑی کا بونٹ کھول کر بیٹری نکال لیتا ہے ۔ بیٹری چرانے کے بعد چور کو سی سی ٹی وی میں فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے گلی میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے اور بیٹریاں چوری ہونا معمول بن گیا ہے ۔

مزیدخبریں