یحیٰ سنوار کو غزہ چھوڑ کر مصر جانے کی پیشکش کی گئی، وال سٹریٹ جرنل کا انکشاف

22 Oct, 2024 | 11:03 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  اسرائیلی فورسز  کے ہاتھوں غزہ  کے سرحدی قصبے رفح میں عام فلسطینیوں میں شامل ہو کر رہنے والے  حماس کےلیڈر  یحییٰ سنوار نکو بعض عرب ممالک کے نمائندوں نے مصر  پہنچانے کی  پیشکش کی تھی لیکن سنوار نے مصر جانے کی بجائے غزہ میں ہی رہنے کو ترجیح دی۔

امریکہ کے اخبار  وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ  اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران عرب ثالثوں نے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو غزہ چھوڑ کر مصر جانےکا  کہا تھا۔

وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یحییٰ سنوار  نے عرب ثالثوں کی جانب سے مصر جانے کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا اور  جنگ کا میدان چھوڑنے کے بجائے غزہ میں رہنے کو ترجیح دی تھی اور کہا تھا کہ  میں فلسطینی سرزمین پر ہوں۔ 

رپورٹ کے مطابق  یحیٰ سنوار کی تجویز  تھی کہ میری شہادت کے بعد حماس کو ایک لیڈر شپ کونسل کا انتخاب کرنا چاہیے۔ امریکی اخبار کے مطابق سنوار کا کہنا تھا کہ اگر میں شہید ہوگیا تو اسرائیل مختلف پیشکشں کرےگا لیکن حماس کو ہار نہیں ماننی چاہیے۔

حماس سربراہ یحییٰ سنوار 16 اکتوبر کو غزہ کے  مصری سرحد  پر واقع قصبہ رفح میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

مزیدخبریں