مزدا منی ٹرک مالکوں نے بابو صابو انٹرچینج پرٹریفک روک دیا، کل "ملک گیر ہڑتال" کا اعلان

22 Oct, 2024 | 09:49 PM

Waseem Azmet

عمیر افضل: پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کی  کال پر مزدا ٹرک ڈرائیوروں نے لاہور موٹر وے کے بابوصابو انٹرچینج پر پہیہ جام ہڑتال کر دی۔  مزدا ٹرکوں کے درائیوروں نے اپنے ٹرک سڑک پر کھڑے کر کے ٹریفک بلاک کر دیا۔  مزدا ٹرکوں کے ڈرائیوروں کی ہڑتال کےٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کا مطالبات منظور نہ ہونے پر کل ملک بھر میں ہڑتال کا عندیہ دیا گیا ہے۔  ٹرکوں کے مالکان اور ڈرائیوروں نے اعلان کیا کہ آج سے غیر معینہ مدت کے لیے پہیہ جام ہڑتال کر رہے ہیں ۔
مزدا ٹرکوں کے مالکوں نے مطالبہ کیا کہ 7500 سے زائد مزدا ٹرکوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے، ان تمام کینسل شدہ مزدا گاڑیوں کو بحال کیا جائے۔ زیادہ لوڈ کی وجہ سے پرمزدا ٹرکوں کے چالان کا سلسلہ بند کیا جائے۔ پنجاب میں دفعہ 279 کی ایف آئی آر کا اندراج بند کیا جائے۔ 

مزدا ٹرکوں کے مالکان کا یہ بھی مطالبہ کے کہ مزدا گاڑی کو ٹو ایکسل کے لوڈ میں تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے یہ دل چسپ مطالبہ بھی کیا کہ  جلسے جلوسوں کےلئے ہماری گاڑیاں نہ پکڑنے کا نوٹیفکیشن کیا جائے۔ 
بابو صابو انٹر چینج پر احتجاج  میں ٹرک ڈرائیوروں کی ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر محمد رزاق شیر علی چوہدری نے شرکت کی۔ چیئرمین طارق مشتاق، تنویر احمد جٹ  بھی احتجاج میں شریک تھے۔حاجی شیرعلی  کہ ایک ماہ بھی بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے،مظاہرین کہتے ہیں کہ وزیر ٹرانسپورٹ سے مذاکرات ناکام ہونے پر دھرنا دیا ہے ، یہ دھرنا مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا ۔

 ہڑتالی کیمپ میں موجود ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ  ایکسائز  ڈیپارٹمنٹ نیلامی میں خریدی گاڑیاں آئے روز بند کردیتا ہے، مسئلہ حل ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

 منی مزدا ٹرانسپورٹرز  نے روہی نالہ گجومتہ کے قریب بھی سڑک کو بلاک کر دیا گ۔  انہوں نے جگہ جگہ کیمپ لگا کر دھرنا دیا ہوا ہے  ، ہڑتال کے باعث اشیائے ضروریہ کی منڈیوں میں سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

 

 
 

مزیدخبریں